Hub e Jah Ki Muzammat

Book Name:Hub e Jah Ki Muzammat

ہے۔ اے کاش ! ہمیں بھی بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کی عاجزی و اخلاص پرمشتمل مبارک سوچ نصیب ہو جائے کہ اسی میں ہمارے لئے دونوں جہاں کی بھلائی ہے ۔حبِ جاہ  کی مذمت  سے متعلق  مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب احیاء العلوم جلد 3 سے’’حبِ  جاہ اورشہرت کابیان ‘‘پڑھ لیجئے اوردعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہتے ہوئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔

    12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع

پیارےاسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار اجتماع ہے ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے، اس میں تِلاوت، نعت، سُنتوں بھرا بیان، ذِکْر اور رِقَّت انگیز دُعا کروائی جاتی ہے آپ سے التجاء ہے *آپ بھی ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے!   *دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا ([1])الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک  اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے


 

 



[1]... مسلم، کتاب الذکر و الدّعا...الخ، باب فضل مجالس الذکر، صفحہ:1037، حدیث:2689۔