Dar Sunana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Dar Sunana Sunnat e Anbiya Hai

*قومِ عاد کی طرف حضرت ہُود  علیہ السّلام تشریف لائے، فرمایا:

اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ(۱۲۵) فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۲۶) (پارہ:19، سورۂ شعراء:125-126)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بیشک میں تمہارے لیے ایک امانتدار رسول ہوں۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

قوم 2حصّوں میں بٹ گئی، کچھ تو اللہ پاک سے ڈر گئے، اِیمان لے آئے، باقی نہ ڈرے، اُلْٹا اعتراض کرنے لگے، اللہ پاک نے سخت سَنّاٹے دار آندھی کا عذاب بھیجا، جو ڈرنے والے تھے، وہ مَحْفُوْظ رہے، جو اعتراض کرنے والے تھے، سب کے سب ہلاک و برباد ہو گئے۔

*حضرت لُوط  علیہ السّلام تشریف لائے، فرمایا:

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۶۳) (پارہ:19، سورۂ شعراء:163)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

جنہوں نے تو آپ کی بات سُنی، جو ڈر گئے، وہ بچ گئے، جو نہیں ڈرے تھے، اُلٹا اعتراضات کر رہے تھے، اللہ پاک نے حضرت جبریل  علیہ السّلام کو حکم دیا: آپ نے پُوری بستی کو پروں پر اُٹھایا، آسمان کی طرف لے کر گئے اور اُلٹی کر کے زمین پر پٹخ دیا، اُوپَر سے ان پر پتھروں کی بارش برسا دی گئی۔

*اللہ پاک نے اَیْکہ والوں کی طرف حضرت شعیب  علیہ السّلام کو بھیجا، آپ نے فرمایا:

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ(۱۷۹) (پارہ:19، سورۂ شعراء:179)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔

جو تو ڈرنے والے تھے، ڈر گئے، باقی اعتراض کرنے لگ گئے، جو اعتراض کرنے والے تھے، اُن پر عذاب آیا اور ہلاک ہو گئے، جو ڈر سُننے، ڈر ماننے والے تھے، وہ دُنیا میں