Share this link via
Personality Websites!
لعاب کھارے پانی کو میٹھا بنادیتااور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا کام دیتا۔ [1] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سننے کی قوت سب سے بڑھ کر تھی ۔ یہاں تک کہ اکثر ہجومِ ملائکہ کے سبب سے آسمان میں جو آواز پیدا ہوتی ہے آپ وہ بھی سُن لیتے تھے۔ حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلام ابھی سِدرۃُ الْمُنْتہٰی میں ہوتے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کے بازوؤں کی آواز سُن لیتے تھے اور جب وہ وہاں سے آپ کی طرف وحی کیلئے اُترنے لگتے تو آپ ان کی خوشبو سُونگھ لیتے۔ آسمان کے دروازوں کے کھلنے کی آواز بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُن لیا کرتے تھے۔٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایسے بشر ہیں کہ جن کا سایہ نہ تھا کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نورہی نور ہیں اور نورکا سایہ نہیں ہوتا۔ [2] شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ اﷲ پاک نے اپنی شریعت کا آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مختارِ کل بنا دیا ہے، آپ جس کے لئے جو چاہیں حلال فرما دیں اور جس کے لئے جو چاہیں حرام فرما دیں۔
حکیم کی آمد مرحبا عظیم کی آمد مرحبا
اچھے کی آمد مرحبا پیارے کی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami