Book Name:Shan e Mustafa
حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانے کو پائیں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی مدد کریں ۔ [1] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کااسمِ مبارک عرش کے پایہ پر اور ہرایک آسمان پر اورجنت کے درختوں اور محلات پر اور حُوروں کے سینوں پر اور فرشتوں کی آنکھوں کے درمیان لکھا گیا ہے۔[2] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا اسمِ مبارک مُحَمَّد ،اللّٰہ پاک کے اسمِ مبارک محمود سے نکلا ہے۔[3] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اسمائے مبارکہ میں سے تقریباً ستر(70) نام وہی ہیں جو اللّٰہ پاک کے ہیں٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاایک اسم مبارک احمد ہے۔ آپ سے پہلے جب سے دنیا پیدا ہوئی کسی کا یہ نام نہ تھاتاکہ اس بات میں کسی کو شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے کہ قرآن پاک سے پہلے کی آسمانی کتب میں جو احمد کا ذکر ہے وہ آ پ ہی ہیں[4] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے پیچھے سے ایسا دیکھتے جیسا کہ سامنے سے دیکھتے۔ رات کو اندھیرے میں ایسا دیکھتے جیسا کہ دن کے وقت اور روشنی میں دیکھتے۔[5] ٭ شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دہنِ مبارک کا
[1]... المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی ، المقصد الاول۔۔۔الخ،فی تشریف اللّٰہ تعالی لہ ۔۔۔الخ،ج۱، ص۷۷۔
[2]...الخصائص الکبریٰ، باب:خصوصیتہ بکتابۃ اسمہ الشریف مع اسم اللّٰہ تعالی۔۔الخ، ج۱،ص۱۲-۱۳۔
[3]... الخصائص الکبریٰ، باب:اختصاصہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم باشتقاق اسمہ الشریف ۔۔۔الخ،ج۱،ص۱۳۴
[4]... شرح الزرقانی علی المواھب،المقصدالثانی۔۔۔الخ،الفصل الاول فی اسمائہ ۔۔۔الخ،ج۴، ص۲۳۲۔۲۳۴ ملخصًا۔
[5]... الخصائص الکبریٰ، باب:المعجزۃ والخصائص فی عینیہ الشریفتین، ج۱،ص۱۰۴ملتقطًا