Book Name:Shan e Mustafa
تک حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم شَفاعت کا دَروازہ نہ کھولیں گے کسی کو مجالِ شَفاعت نہ ہو گی، بلکہ حقیقۃً جتنے شَفاعت کرنے والے ہیں، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے دَربار میں شَفاعت لائیں گے،شفاعتِ کُبریٰ مومن، کافر، فرمانبردار،گنہگار سب کے لیے ہےکہ وہ قیامت کا حِساب شروع ہونے کا اِنتظار جو سخت جان لیوا ہو گا اُس کے لیے لوگ تمنّائیں کریں گے کہ کاش! جہنم میں پھینک دئیے جاتے اور اِس اِنتظار سے نجات پاتے،اِس مصیبت سے چُھٹکارا کُفّار کو بھی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے صَدقے سے ملے گا، جس پر پہلے اور بعد میں آنے والےمُوافقین و مخالفین، مؤمنین و کافرین سب حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف کریں گے، اِسی کا نام ’’مقامِ محمود‘‘ہے۔[1]
مکّی کی آمد مرحبا مَدَنی کی آمد مرحبا
عَرَبی کی آمد مرحبا قَرَشی کی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ میلاد!شَفاعت کی اوربھی اَقسام ہیں، مثلاً کتنے ایسے ہوں گے کہ جو بِلاحِساب جنَّت میں داخِل کیے جائیں گے، جن میں چار اَرَب نَوّے کروڑ کی تعداد معلوم ہے، اِس سے بہت زائد اور ہیں،جو اللہپاک و رَسول ِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عِلم میں ہیں،کئی وہ ہوں گے جن کا حِساب ہو چکا ہے اور مستحقِ جہنم ہو چکے، اُن کو جہنم سے بچائیں گےاور بعضوں کی شَفاعت فرما کر جہنم سے نکالیں گےاور بعضوں کے