Book Name:Shan e Mustafa
دَرَجات بلند فرمائیں گے اور بعضوں سے عذاب کم کروائیں گے۔ ہر قسم کی شَفاعت حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے لیے ثابت ہے۔اور ہاں! منصبِ شَفاعت حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دیا جا چکا ہے جیسا کہ بخاری شریف کی حدیث نمبر 335 میں شافعِ روزِ جَزا، رَسُولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں:اُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃ یعنی مجھے شَفاعت دے دی گئی۔[1]
دُرُودِ پاک پڑھنے والے کے لیے شَفاعت
حدیثِ پا ک میں ہے:جس نے یہ کہا:” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ‘‘[2] اُس کے لیے میری شَفاعت واجب ہو گئی۔[3] ہم گنہگاروں کی شَفاعت فرمانے والے،اپنے رَبّ سے ہمیں بخشوانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:جس نے مجھ پر 10 مَرتبہ صُبح اور 10 مَرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دِن میری شَفاعت ملے گی۔[4]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شَفاعت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ
اے عاشقانِ رَسُول!اللہ پاک کے آخری نبی ،مکی مَدَنیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی
[1]... بخاری،کتاب التیمم،باب التیمم،۱/۱۳۳، حدیث:۳۳۵۔
[2]... اے اللہ!حضرت محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر رَحمت نازِل فرما اور انہیں قیامت کے روز اپنی بارگاہ میں مُقَرَّب مَقام عطا فرما۔
[3]... معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،۵/۲۵، حدیث:۴۴۸۰۔
[4]... مجمع الزوائد،کتاب الاذکار، باب مایقول اذا اصبح و اذا امسی،۱۰/۱۶۳، حدیث:۱۷۰۲۲۔