Mahireen Se Mushawarat

Book Name:Mahireen Se Mushawarat

ماہرین سے مشورہ  نہ کرنے کے نقصانات:

(1) غلطیوں کے امکانات زیادہ ہونگے(2) وقت اور پیسے کا ضیاع  ہوسکتا ہے (3) بعض اوقات قانونی مسائل  کا سامنا بھی ہوسکتا ہے (4) اطمینان کے بجائے ذہنی دباؤ اور الجھن کا شکار رہیں گے (5) تنظیم یا ادارے کی ترقی کے بجائے تنزلی ہو سکتی ہے ۔

مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول

·        جب تک آپ کسی شعبے میں ماہِرترین اسلامی بھائی (Skilled Person) کی مشاورت/ تقرری کی ترکیب نہیں بنائیں گے، اس وقت تک اس شعبے کا فعال ہونا مشکل ہے۔([1])

·        پیشہ ورانہ(Professional) کاموں کے لیے پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے ماہِر اسلامی بھائیوں (Skilled Persons)کا ہی اِنتخاب کیجئے۔([2])

·        یہ بھی پیشہ ورانہ نقطۂ نظر(Professional view)ہے کہ کون سامشورہ کس  پیشے (Profession) کے ماہرین سے کرنا ہے؟ مثلاًشرعی رہنمائی مفتیانِ کرام  اورمالیاتی رہنمائی فنانس کے ماہرین  سے لی جاتی ہے۔([3])

·         اپنے کاموں کو اسمارٹ کریں ،تاکہ کم خرچ میں زیادہ دینی کام ہوسکے ۔ آئی ٹی کے ماہرافرادکواپنے ساتھ مشاورت میں  شامِل  کرنا فائدے مند ہوسکتاہے۔([4])


 

 



[1]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 26 تا 28ربیع الغوث 1432ھ بمطابق  1 تا 3 اپریل 2011ء

[2]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 15،16 ربیع النور شریف 1431ھ بمطابق  2، 3 مارچ 2010ء

[3]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 15تا19 رجب شریف1445ھ بمطابق   27تا31جنوری2024ء

[4]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 18تا22صفرالمظفر1446ھ بمطابق   24تا28اگست2024ء