Mahireen Se Mushawarat

Book Name:Mahireen Se Mushawarat

  پاس گئےاور ان سے اس معاملہ میں مشاورت کی۔([1])

ماہرین سے مشاورت کیوں ضروری ہے؟

پیارے اسلامی بھائیو! دنیا میں کوئی بھی کام، خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی، اس وقت تک پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ علم، فہم اور تجربے کی بنیاد پر نہ کیا جائے۔ ذاتی معاملات میں تو اہلِ علم سے مشاورت اور ماہرین سے رجوع کرنا ہی چاہئے، اجتماعی معاملات اور بالخصوص کسی بڑی تنظیم یا ادارے سے متعلق جب کوئی اہم فیصلے کرنے ہوں یا کسی بھی نوعیت کے اقدامات کرنے ہوں تو پھر ہر قدم نہایت سوچ سمجھ کر اور اہلِ علم و مہارت کی رہنمائی سے اٹھانا ضروری ہوتا ہے ۔

ماہرین سے مشورہ نہ صرف بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ادارے یا تنظیم کی  ترقی اور کامیابی میں بھی مُعاون ہے۔گویا ماہرین کی رائے وہ چراغ ہے جو اندھیرے میں روشنی فراہم کرتا ہے۔ ماہرین (Experts) سے مشاورت کرنے کے بہت سے فوائد  اور مشورہ نہ کرنے کے کئی نقصانات ہیں۔جو کہ درج ذیل ہیں :

ماہرین سے مشورہ کرنے کے فوائد:

(1) دوسروں کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے (2) وقت اور وسائل کی بچت ہوتی ہے (3) غلطیوں کا امکان کم ہوجاتا ہے (4) اعتماد اور اطمینان بڑھ جاتا ہے (5) بہتر ین پلیننگ(Planning) ہوتی ہے (6) کاموں  کے ٹیکنیکل پہلو بھی سامنے آتے ہیں ۔


 

 



[1]... مسلم، کتاب فضائل الصحابہ، باب فضائل حسان بن ثابت، ص 969،حدیث: 157(2490)ملتقطاً