Mahireen Se Mushawarat

Book Name:Mahireen Se Mushawarat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ماہرین سے مشاورت

دُرود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی  صلی  اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلم ہے : جس نے مجھ پر دن بھر میں ایک ہزار مرتبہ د ُرود ِ پاک پڑھا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔([1])

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اسلام ایک ایسا مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کی انفرادی، اجتماعی، اخلاقی اور معاشرتی زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل ہے۔ اس ضابطۂ حیات کی عملی تصویر اور کامل نمونہ نبی کریم  صلی  اللہ  علیہ و اٰلِہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہے۔ آپ  صلی  اللہ  علیہ و اٰلِہ وسلم منصبِ نبوت ورسالت پر فائز ہونے کی وجہ سے عقل و ذہانت اور حکمت  وبصیرت میں بھی کامل ترین ہستی ہیں نیز آپ  صلی  اللہ  علیہ و اٰلِہ وسلم براہ ِراست وحیِ الٰہی سے راہنمائی حاصل کرتے تھے اس لئے آپ کی  ذاتِ مبارکہ  کو کسی انسان کے مشورے کی حاجت نہیں تھی ۔ اس کے باوجود  اللہ  پاک  نے تعلیمِ اُمت کے لئے اپنے محبوب نبی  صلی  اللہ  علیہ و اٰلِہ وسلم کو حکم فرمایا:

وَ  شَاوِرْهُمْ  فِی  الْاَمْرِۚ-

(پ 4، آل عمران:159)

ترجَمۂ کنز العرفان: اور کاموں میں ان سے مشورہ لیتے رہو۔

اس حکم  میں ہم امتیوں کے لیے بہت بڑا تربیتی پہلو  موجود ہے کہ ہم بھی اپنے مختلف معاملات میں کوئی اہم فیصلہ کرنے سے پہلے مشورہ کریں ۔  مشورہ کرنا نبی اکرم  صلی  اللہ  علیہ و


 

 



[1]... الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء، باب الترغیب فی اکثار الصلاۃ علی النبی، ص565، حدیث:22