Adhoora Iman

Book Name:Adhoora Iman

یعنی جو ایسا بیہودہ کام کرے، اپنی مرضِی کے حکم مان لے، باقی کا اِنْکار کر دے، اُس کی سزا کیا ہے؟ یہی کہ

اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-

(پارہ:1، البقرۃ:85)

مَعْرفۃ القرآن: مگر رُسوائی دنیا کی زندگی میں۔

یہ دُنیوی سزا ہے۔ مزید فرمایا:

وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُرَدُّوْنَ اِلٰۤى اَشَدِّ الْعَذَابِؕ-

(پارہ:1، البقرۃ:85)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور قیامت کے دن اُنہیں شدید ترین عذاب کی طرف لوٹایا جائے گا۔

یعنی جو اپنی مرضِی کے حکم مان لے، باقی کا اِنْکار کر دے، اسے 2سزائیں ملیں گی، دُنیا میں ذِلّت اور آخرت میں شدید عذاب ہو گا۔

وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ(۸۵)

(پارہ:1، البقرۃ:85)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اللہ تمہارے اَعمال سے بے خبر نہیں۔

یعنی تمہارے کَرتُوت اللہ پاک سے چُھپے ہوئے نہیں ہیں، وہ مالِک و مولیٰ دیکھ رہا ہے، تمہارے ایک ایک عَمَل کا تمہیں بدلہ دیا جائے گا۔

آیتِ کریمہ میں سیکھنے کے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! یہ آیتِ کریمہ اور اِس کی مختصر وضاحت ہم نے سُننے کی سعادت حاصِل کی، ویسے تو اِس میں سیکھنے کی بہت ساری باتیں ہیں، مثلاً؛ اِس سے معلوم ہوا کہ

*ظُلْم بھی حرام ہے اور ظُلْم پر مدد کرنا بھی حرام ہے۔ اَوْس اور خَزْرَج آپس میں لڑتے، جنگیں کرتے، یہ اُن کا ظُلم تھا، یہود اُن کے مددگار ہوئے، اُنہوں نے بھی حرام کام