Share this link via
Personality Websites!
قربانی کے ذریعے اپنی قربانی کے گوشت کو غریبوں میں تقسیم کروانے یا اجتماعی قربانی میں حصّہ ڈالنے کے لیے اپنے یہاں کے ذمہ دارانِ دعوت اسلامی سے رابطہ فرمائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
قربانی سنّت ِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے
2فرامینِ آخری نبی، رسول ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1): جو خوش دِلی سے، ثواب کیلئے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جائے گی۔([2]) (2): تمہارے لئے قربانی کے جانور کے ہر بال کے عِوَض ایک نیکی ہے۔([3])
اے عاشقانِ رسول! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اہتمام سے قربانی فرمایا کرتے تھے، حضرت عائشہ رَضِیَ اللہُ عنہ ا فرماتی ہیں:آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ایک چِتْکَبْرا(سفید اور کالے دَھبّوں والا)مینڈھا پیش کیا گیا جس کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami