Madine Mein Marne Ke Fazail

Book Name:Madine Mein Marne Ke Fazail

گردن، ([1])  بازو (یعنی اگلی ٹانگوں)، ([2])اور اس کی رَان کا گوشت کھانا  پسند تھا۔([3])

گوشت کے فائدے اور احتیاطیں: *علامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی  رحمۃُ اللہِ علیہ   لکھتے ہیں: بکری کا ہلکا ترین گوشت؛ گردن، بازو اور کندھوں کا ہوتا ہے، یہ معدے کیلئے ہلکا اور جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ ([4])* گوشت جسم کو پروٹین، آئرن، وٹامنB وغیرہ مہیا کرتا ہے  اور وٹامن A اورB  ہڈّیوں، دانتوں، آنکھوں، دماغ اور جِلد کے لیے  مفید ہے۔([5]) *گوشت خون کو صاف کرتا *70قوتیں  بڑھاتا ہے * جبکہ اس کو کھانے سے عقل بڑھتی ہے۔([6])*گوشت سُننے کی طاقت بڑھاتا ہے۔([7])* البتہ زیادہ گوشت کھانے سے بچنا چاہیے کہ زیادہ گوشت کھانادل کی سختی کا سبب ہے۔([8]) *اس کا زیادہ استعمال کینسر، دل کے امراض، ذیابیطس، معدہ اور جگر(Liver) کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔([9])*بالغ افراد کو یومیہ70 گرام  جبکہ ہفتے  میں500 گرام یعنی آدھا کلو گوشت کھانا چاہئے۔ ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار گوشت کھانے والے افراد میں مختلف بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔([10])


 

 



[1]...مسند  احمد، جلد:11، صفحہ:168، حدیث:27790۔

[2]...ترمذی، کتب الاطعمۃ، باب ماجاء ای اللحم...الخ، صفحہ:455، حدیث:1837۔

[3]...بخاری، کتاب احادیث الانبیا، باب قول  اللہ تعالیٰ وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا ...الخ، صفحہ:851، حدیث:3340۔

[4]... المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:129 ۔

[5]... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:53۔

[6]...مدارج النبوۃ، باب یاز دہم در عبادات و طعام و شراب وغیرہ، جز:1، صفحہ:458  ملتقطاً۔

[7]...اتحاف السادۃ المتقین، کتاب اداب المعیشۃ...الخ، بیان ادابہ...الخ، جلد:8، صفحہ:238 ۔

[8]...مدارج النبوۃ، باب یاز دہم در عبادات و طعام و شراب وغیرہ، جز:1، صفحہ:458  ۔

[9]... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:54۔

0... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:54۔