Yateemon Ke Huqooq

Book Name:Yateemon Ke Huqooq

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: حج فرض ہو گیا، اب دَیْر کرنا جائِز نہیں، گُنَاہ ہے۔

وضاحت: مُعَاشرے میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے، کہتے ہیں: جس کی بیٹیاں جوان ہوں، جب تک ان کی شادِی نہ کر لے، حج نہیں کر سکتا۔ یہ غلط مشہور ہے۔ یاد رکھ لیجئے! حج فِی الْفَوْر فرض ہے، یعنی جس سال فرض ہوا، اسی سال حج کو چلا جائے، اِس میں دَیْر کرنا گُنَاہ ہے۔([1]) بچیوں کی شادِیاں  اور دُنیوی کام وغیرہ اِس کے لئے عُذر نہیں ہیں۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روحانی علاج(وظیفہ)

یَا مُعِیْدُ

اکثر بیمار رہنے والا ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے، اللہ ربُّ الْعِزَّت صحّت عنایت فرمائے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]... بہارِ شریعت، جلد:1، حصہ:6، صفحہ:1036 خلاصۃً۔

[2]...بیمار عابد، صفحہ:39۔