Share this link via
Personality Websites!
جب گھبرائیں گے عاصی ڈر کر، رحمتِ حق یہ کہے گی بڑھ کر
چین کریں شیدائے مُحَمَّد صلّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۳۹) (پارہ:4، آل عمران:139)
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور تم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالِب آؤ گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! رَمْضان شریف کا مُقَدَّس مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، سحر و اِفْطار کی بہاریں بھی ہیں، روزوں اور تَراوِیح کی برکتیں بھی ہیں اور آج تو جمعۃ المبارَک ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف میں جمعہ کے دِن ہر ہر گھڑی میں 10، 10 لاکھ گنہگاروں کی بخشش کی جاتی ہے۔([2]) کاش! اِس سال کے ماہِ رمضان میں بخشے جانے والوں میں ہمارا بھی نام آجائے۔
ابرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نُور نُور فضلِ ربّ سے مغفِرت کا ہو گیا سامان ہے
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami