• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • سیکھنے سکھانے کےحلقوں کا جدول 26 دسمبر 2024 arrow icon
    • page 3
    book-logo
    book_icon
    سیکھنے سکھانے کےحلقوں کا جدول 26 دسمبر 2024
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    (2):کَفُّ الْاَذٰی (کو تکلیف سے بچانا) ۔

    وضاحت:یہ راستے کا دوسرا حق ہے، اس کے 2 معنیٰ ہو سکتے ہیں: (1):راستے میں کسی کو تکلیف نہ پہنچائیے! مثلاً ایسی جگہ نہ بیٹھئے کہ گزرنے والوں  بالخصوص خواتین کو پریشانی ہو، راستہ بند مت کیجئے! اپنا سامان راستے پر یُوں نہ رکھئے کہ تکلیف کا سبب بنے، راستے میں شور نہ مچائیے! چیخ چِلّا کر باتیں مت کیجئے! غرض ہر وہ انداز جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچ سکتی ہو، اس سے بچئے! (2):راستے میں تکلیف دِہ چیز مثلاً کانٹا، روڑا، پتھر، کانچ، کیلے کا چھلکا وغیرہ  نظرآئے تو ہٹا دیجئے! راستے میں کہیں گڑھا ہو، گٹر وغیرہ کا ڈھکن کُھلا دیکھیں تو اسے یا تو کسی طرح ڈھک دیں یا کوئی مناسب اہتمام کر دیجئے! تاکہ گزرنے والے اس میں گِرنے یا چوٹ لگنے وغیرہ سے بچ جائیں۔ گڑھے کے اِرْد گرد کوئی رکاوٹ کھڑی کر دینا بھی فائدے مند ہے۔ ممکن ہو تو متعلقہ ادارے والوں کو اطلاع کر دیجئے تاکہ وہ بروقت گڑھا یا گٹر وغیرہ بند کر سکیں۔

    (3): رَدُّ السَّلَام ِ(سلام کا جواب دینا) ۔

    وضاحت: یہ راستے کا تیسرا حق ہے۔ خیال رہے! سلام کرنا سُنّت اور اس کا جواب اتنی آواز میں دینا کہ سامنے والا سُن لے، یہ واجب ہے۔ ([1]) راستے کا حق تو یہی ہے کہ کوئی سلام کرے تو جواب دیا جائے، البتہ ہمیں چاہئے کہ سُنّت اپنانے  اور زیادہ نیکیاں کمانے  کے لئے سلام میں پہل کیا کریں، راستے میں گزرنے والا ہر مسلمان، چاہے  جان پہچان والا ہے یا نہیں ہے، اسے سلام کیجئے! صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما کی عادتِ کریمہ تھی کہ آپ  حضرت طفیل بن اُبَی بن کعب رَضِیَ اللہُ عنہکو ساتھ لے کر روزانہ بازار جاتے اور چکّر لگا کر واپس تشریف لے آتے، نہ کچھ خریدتے، نہ بھاؤ (ریٹ) وغیرہ پوچھتے۔ ایک دِن حضرت طفیل بن ابی بن کعب رَضِیَ اللہُ عنہ نے اس کی حکمت پوچھی تو فرمایا: بازار میں لوگ زیادہ ہوتے ہیں، لہٰذا میں انہیں سلام کر کے  ثواب کمانے جاتا ہوں۔ ([2])


     

     



    [1]... بہارِ شریعت ،جلد:3،صفحہ:559-460۔

    [2]... مؤطا امام مالک ،کتاب السلام ،باب جامع السلام ،حدیث:6۔

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
    • دُرُود شریف کی فضیلت
    • راستے کے 4حقوققسط اول
    • فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
    • راستے کے 4حقوق
    • دُہرائی
    • سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا
    • بازار میں داخل ہوتے وقت کی دُعا
    • اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami