Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اربعینِ عطّار قسط:2، صفحہ:6، حدیث نمبر6ہے :
لَا وُضُوءَلِمَنْ لَّمْ يُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
ترجمہ :اُس کا وضو نہیں جو نبی (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) پر درود پاک نہ پڑھے۔([1])
شرحِ حدیث:یعنی اُس شخص کا وضو مکمل فضیلت والا نہیں جو وضو کے بعد نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود پاک نہ پڑھے۔ ([2])
عاصیو! جُرم کی دَوا ہے درود کیا دَوا، عینِ کیمیا ہے درود
چھوڑیو مت، درود کو کافیؔ راہِ جنّت کا رہنما ہے درود
وضاحت:گناہ گارو! گناہوں کی بخشش کا بہترین حل درود پاک ہے، درود پاک پڑھنا نہ چھوڑئیےگا، درود پاک جنّت کا رہنما ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami