Share this link via
Personality Websites!
مسلم شریف میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ حضرت ربیعہ بن کعب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے جنت مانگی تو اُنہیں جنت بھی عطا کر دی۔(مسلم کتاب الصلاۃ،باب فضل السجود …الخ، ص ۱۹۹،حدیث: ۱۰۹۴ماخوذاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!اِمدادِ مُصْطَفٰے کا باب بہت کشادہ ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مشکل کُشائی کایہ فَیْضان صِرْف انسانوں تک ہی مَحْدود نہیں،اِس لئے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صِرْف انسانوں ہی کے نبی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں، لہٰذا جس طرح آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے دُکھیارے اُمَّتیوں کی فَریادیں سُنتےاور اللہ پاک کی عطا سے اُن کی مُشْکِل کُشائی فرماتے ہیں،اِسی طرح آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مصیبت میں مُبْتَلا جانوروں، پرندوں حتّٰی کہ بے جان چیزوں کی بھی فریادیں سنتے،اُن کی بولیاں سمجھ لیتے اور اُن کی مددبھی فرماتے ہیں، چنانچہ
حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حُضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خود تو عَرَبی بولتے تھے مگر ساری زبانیں سمجھتے تھے،حتّٰی کہ جانوروں کی بولیاں بھی سمجھ لیتے تھے، اِس لیے اُونٹوں،چِڑیوں(Sparrows)نے حُضورِ انورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آستانے پر فریادیں کیں اور دادیں پائیں۔(مرآۃ المناجیح،۸/۱۱۹بتغیر قلیل)ایک اورجگہ فرماتے ہیں:(حُضورِ انورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو)پتھر سلام کرتے تھے،لکڑی کا سُتُون حَنَّانَہ حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے فِرَاق(یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جُدائی) میں رویا،آپ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) سے دل کا دُکھ دَرْد کہا اورحُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)نے سب کچھ سمجھ لیا۔آج حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دروازےپر ہر شخص اپنی بولی میں حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)سے فریادیں کرتا ہے، کوئی ترجمہ کرنے والا درمیان میں نہیں ہوتا،سب کی سُنتے سمجھتے ہیں،سب کی فریادْ رَسِی کرتے(فریاد کو پہنچتے) ہیں،یہ ہے حُضور(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami