Share this link via
Personality Websites!
جو کچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کرتوت
شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت سے گلہ ہے
دیکھے ہیں یہ دِن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام برا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بنی اسرائیل کے اس منفی کردار کو سامنے رَکھ کر ہم ذرا اپنے حالات کا بھی جائزہ لیں۔ اللہ پاک نے ہمیں آزاد ملک عطا فرمایا، یقیناً پاکستان رَبِّ ذِیْشان کا بہت بڑا احسان ہے مگر ہم اپنا جائِزہ لیں کہ ہم اس نعمت کی کتنی قدر کر پا رہے ہیں۔ ہمارے عُلَمائے کرام نے پاکستان کے لئے جو قربانیاں دِیں، تقریباً 30 لاکھ افراد شہید ہوئے،([1]) یہ قربانیاں اِس لئے تھیں تاکہ ہم اسلامی تہذیب اور ثقافت(Culture) کو آزادی کے ساتھ اپنا سکیں،قرآنِ کریم، حدیث شریف اور اسلامی تعلیمات پر آزادی سے عَمَل کر پائیں *کیا ہم اس پر پُورے اُتر رہے ہیں؟ *کیا ہمارا چال چلن، ہمارے رنگ ڈھنگ، ہمارے طور طریقے اسلامی ہیں؟ *پاکستان آزادی سے نمازیں پڑھنے کےلئے بنایا گیا، کیا ہم نماز پڑھتے ہیں؟ *پاکستان آزادی سے روزے رکھنے کے لئے بنایا گیا، کیا ہم رمضان کے روزے رکھتے ہیں؟ *پاکستان آزادی سے تِلاوَت کرنے، آزادی سے قرآنی تعلیمات
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami