Share this link via
Personality Websites!
نیچے کر لیجئے! *اب سب انگلیاں پہلے کی طرح سیدھی کر لیجئے! ([1])حدیث پاک میں ہے: پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم جب دعا کرتے (تَشَھُّد میں کلمہ شہادت پر پہنچتے) تو انگلی سے اشارہ کرتے اور انگلی کو حرکت نہ دیتے۔([2])
قعدہ اخیرہ میں مزید 2 کام سُنّت ہیں:
(10): تَشَہُّد کے بعد دُرود شریف پڑھنا(دُرودِ ابراہیمی پڑھنا افضل ہے ) ([3]) (11):دُرود شریف کے بعد (عربی میں) دُعا پڑھنا بھی سُنّت ہے۔([4]) رَبِّ اجْعَلْنِیْ والی دُعا پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔
نوٹ: نماز کے مُتَعَلِّق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَاکَاتُہُم العَالِیَہ کا رسالہ *.. نما زکا طریقہ (حنفی )اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب *..بہار شریعت ،حصہ: 3پڑھیئے!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ
وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
ترجمہ: اے اللہ پاک! مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور
اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیازکردے۔([5])
[1]...در المختار علی الرد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب فی اطالۃ الرکوع،جلد:2صفحہ:266۔
[2]...ابوداود،کتاب الصلاۃ ،باب الاشارۃ فی التشھُّد ، صفحہ:165،حدیث:989۔
[3]...بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:531۔
[4]...در المختار علی الرد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب فی اطالۃ الرکوع،جلد:2صفحہ:283۔
[5]...مستدرک،کتاب الدعاء...الخ،باب دعاء قضاء الدین،جلد:2،صفحہ:230،حدیث:2016،مدنی پنج سورۃ،صفحہ:207۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami