Share this link via
Personality Websites!
*رسول ِ ذیشان،مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:
لَاصَلَاۃَ اِلَّابِتَشَھُّدٍ
ترجمہ:تَشَھُّد کے بغیر نماز نہیں (ہوتی)۔ ([1])
جلسہ اور قعدہ کی 11 سنتیں ہیں:
(1):سیدھا (Right ) قدم کھڑا کر کے (2): الٹا ( Left)قدم بچھا کر (3): اس پر بیٹھنا (4):سیدھے (Right )پاؤں کی انگلیاں قبلہ رُو رکھنا([2])(5):سیدھا(Right ) ہاتھ سیدھی (Right ) ران پر (6):اور الٹا ( Left)ہاتھ الٹی( Left) ران پر رکھنا سُنّت ہے۔ (7):انگلیاں اپنی حالت پر (Normal) چھوڑنا کہ نہ کھلی ہوں، نہ ملی ہوں([3]) (8):انگلیوں کے کنارے گھٹنوں کے پاس ہونا۔([4]) (رانوں پر ہاتھ اس طرح رکھیئے!کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں قبلہ رُخ ہوں ([5])اور انگلیوں کے کنارے گھٹنوں کے پاس ہوں، نہ زیادہ پیچھے ہوں جیسے بعض لوگ رانوں کے درمیان میں رکھ لیتےہیں([6]) اور نہ ہی گھٹنوں کو پکڑیئے!)۔ ([7]) (1):شہادت پر اشارہ کرنا بھی سُنّت ہے۔([8])
اِشارہ کرنے کا طریقہ:*چھنگلیا اور پاس والی اُنگلی بند کر لیجئے! *انگوٹھے اور بیچ والی انگلیوں کا حلقہ باندھیئے! *لَآ پر کلمے والی انگلی اُٹھائیے (یعنی سیدھی کھڑی کیجئے! اِدھر اُدھر مت ہلائیے!) *اِلَّا پر انگلی
[1]...شرح معاني الآثار،کتاب الصلاۃ ،باب السَّلام فی التشھُّد ھل ھو من فروضھا ...الخ ،جلد:1،صفحہ:357،حدیث:1603۔
[2]...الھدایۃ شرح بدایۃ المبتدی ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصّلاۃ،جلد:1صفحہ:55۔
[3]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:530،حصہ:3۔
[4]...الطحطاوی علی الدرِّ المختار،کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ ،جلد:2،صفحہ:157 ۔
[5]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:505،حصہ:3 ۔
[6]... طحطاوی علی در مختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ، جلد:2،صفحہ:157،ملخصاً،دار الکتب علمیہ ۔
[7]... بہار شریعت ،جلد:1،صفحہ:530،حصہ:3 ۔
[8]...در المختار علی الرد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب صفۃ الصلاۃ،مطلب فی اطالۃ الرکوع،جلد:2صفحہ:266۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami