Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوْضُوعات پر مختصر بیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں جلسہ اور قعدہ کی سنتیں کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ادائے قرض کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا ۔ اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے مجھ پر 1بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اس پر 10رحمتیں بھیجتا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*2 سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں * اَلتَّحِیَّات بیٹھنے کو قعدہ کہا جاتا ہے۔
فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
*رسول ِ ذیشان،مکی مدنی سلطان صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:
لَا تُقْعِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ
ترجمہ : 2سجدوں کے درمیان اُکڑوں نہ بیٹھو! ([2])
مختصر شرح: سُرِین زمین پر رکھنا، دونوں پنڈلیاں کھڑی کر لینا اور ہاتھ زمین سے لگا دینا، اسے اُکڑوں بیٹھنا کہتے ہیں، یہ نماز میں منع ہے، نمازی جب بھی بیٹھے دو زانو بیٹھے۔([3])
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami