Share this link via
Personality Websites!
شیطان کے پیروکار اور اللہ و رسول کے نافرمان ہیں۔ ([1])حدیثِ پاک میں ہے: جو کسی جاندار کا مُثلہ کرے (یعنی صُورت بگاڑے) اس پر اللہ پاک، اس کے فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ ([2])ایک حدیث شریف میں فرمایا: جو بالوں کے ساتھ مُثلہ کرے (مثلاً :داڑھی مُنڈا کر صُورت بگاڑے)، اللہ پاک کے یہاں اس کا کچھ حِصّہ نہیں۔([3]) (3):داڑھی مُنْڈانے میں عورتوں کے ساتھ مُشَابہت ہے([4])اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے عورتوں کی مشابہت اپنانے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے ۔([5]) (4):داڑھی مُنْڈانا غیر مسلموں کا طریقہ ہے اور حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ جو جس قوم سے مُشابہت رکھے اُنہیں میں شُمار ہوتا ہے۔ ([6])
ایک مرتبہ ایران کے دو غیر مسلم پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے، انہوں نے داڑھیاں مُنْڈوائیں اور مونچھیں بڑھائی ہوئی تھیں، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی طرف دیکھنا بھی پسند نہ کیا اور فرمایا: تمہارے لئے خرابی ہو، تمہیں کس نے اس بات (یعنی داڑھی مُنْڈانے اور مونچھیں بڑھانے) کا حکم دیا ہے، مجھے تو میرے رَبِّ کریم نے حکم دیا کہ داڑھی بڑھاؤں، مونچھیں چھوٹی کروں۔ ([7])
فرمانِ اعلیٰ حضرت کا خُلاصہ: مسلمان اس حدیث کو یاد رکھیں اور غور کریں کہ یہ دونوں اِیرانی غیر مسلم تھے، نہ انہوں نے اسلام قبول کیا تھا نہ اسلامی اَحْکام جانتے تھے، اس کے باوُجُود حُضُورِ اقدس صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
[1]...فتاویٰ رضویہ ،جلد: 22،صفحہ:635ملخصاً۔
[2]...جامع صغیر ،صفحہ:543،حدیث:9043۔
[3]...معجم کبیر،جلد:5،صفحہ:250 ،حدیث10815۔
[4]...فتاویٰ رضویہ ،جلد:22،صفحہ:664ملخصاً ۔
[5]...بخاری ،کتاب الباس ،باب المُشَبِّھُوْنَ بِالنِّسَاءِ وَالمُشَبِّھَاتُ بِالرِّجَالِ ،صفحہ:1479،حدیث:5885۔
[6]...ابو دود ،کتاب الباس ،باب فی لبس الشھرۃ،صفحہ:635،حدیث:4031۔
[7]...تاریخ الخَمِیس، الرکن الثالث ،الموطن السابع ،کتاب النبی الی کسری ،جلد:2،صفحہ:395۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami