Share this link via
Personality Websites!
حرام و گُنَاہ اور غیر مسلموں کا طریقہ ہے۔([1]) ہمیں حدیثِ پاک میں حکم دیا گیا ہے کہ داڑھی بڑھاؤ، مونچھیں کم کرو! ([2]) (9):داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا بھی حرام ہے ۔([3])
(1):پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے داڑھی بڑھانے کا وَجُوبی حکم دیا ہے اور جو آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ایسے حکم کی خِلاف ورزی کرے، اس کے متعلق اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِـعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَؕ-وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠(۱۱۵) (پارہ:5،سورۂ النساء ، 115)
ترجمہ کنز العرفان:اور جو اس کے بعد کہ اس کےلئے ہدایت بالکل واضح ہو چکی رسول کی مخالفت کرے اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے تو ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے جدھر وہ پھرتا ہے اور اسے جہنم میں داخل کریں گے اور وہ کتنی بری لوٹنےکی جگہ ہے ۔
(2):داڑھی مُنْڈانا مُثلہ یعنی صورت بگاڑنا ہےاور مُثلہ حرام ہے۔([4]) قرآنِ کریم میں ہے:
وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِؕ- (پارہ:5،سورۂ النساء ، 119)
ترجمہ کنز العرفان: اور میں انہیں ضرور حکم دوں گا تویہ اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزیں بدل دیں گے۔
یعنی شیطان کو جب مردُود کر کے نِکالا گیا تو اس نے کہا: (اے اللہ پاک!) میں ضرور تیرے بندوں کو بہکاؤں گا اور انہیں حکم دُوں گا تو وہ اللہ پاک کی بنائی ہوئی چیزیں بگاڑ دیں گے۔([5])
یقیناً داڑھی مُنْڈانا بھی تَغْیِیْرِ خَلْق (یعنی اللہ پاک کی بنائی چیز بگاڑنا) ہے، لہٰذا داڑھی مُنْڈانے والے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami