Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں داڑھی منڈانا کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور نیند سے بیدار ہوتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرود ِپاک پڑھ کر آراستہ کرو ، بے شک تمہارا مجھ پر درود پڑھنا قیامت کے روز تمہارے لیے نُور ہوگا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
کنپٹیوں، جبڑوں اور ٹھوڑی پر اگنے والے بالوں کو داڑھی کہتے ہیں۔ ([2])
وضاحت: *کان اور آنکھ کے درمیانی جگہ انگلی سے ٹٹولیں تو ایک اُبھری ہوئی ہڈی محسوس ہو گی، اسے کنپٹی کہتے ہیں، اس سے اُوپَر کے حِصّے کو عموماً قلم کہا جاتا ہے، کنپٹی کے نیچے جبڑے کی ہڈی ہے، جس کے اُوپَر کی جانِب مُنہ کے اندر دانت اگتے ہیں، اسی ہڈی کا وہ حِصّہ جو ہونٹوں کے نیچے واقع ہے، اسے ٹھوڑی کہا جاتا ہے۔ ان تینوں ہڈیوں پر جو بال اُگتے ہیں، وہ داڑھی ہیں۔*نیچے کے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کچھ بال ہوتے ہیں، انہیں عربی میں عَنْفَقَہ اور اُردو میں بُچّی کہا جاتا ہے، یہ بھی داڑھی میں داخِل ہیں۔*بعض لوگوں کے کانوں پر رونگٹے ہوتے ہیں، یونہی گالوں پر باریک باریک بال کسی کے کم اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami