Share this link via
Personality Websites!
مسجد کی بے ادبی کے گناہ میں مبتلا کر دینے والے بعض اسباب
(1):عِلْمِ دین کی کمی (2):جلد بازی (مثلاً رکعت نکل جانے کا خوف ہو تو لوگ جلد بازی میں دوڑ کر جماعت سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں، جلد بازی ہی میں اعضائے وُضُو سے پانی خشک کئے بغیر یونہی بازو ہلاتے، فرشِ مسجد پر قطرے ٹپکاتے چلے جاتے ہیں) (3): خوفِ خُدا کی کمی(4):فضول گوئی اور ہنسی مذاق کی عادَت ۔
مسجد کی بے ادبی سے بچنے کے لئے
*علمِ دین حاصل کیجئے!(خصوصاً مسجد کے آداب اور دیگر فرض عُلُوم تو لازمی سیکھ لیجئے!) * جلد بازی سے بچئے، باوقار شخصیت بنیئے! *اذان ہوتے ہی مسجد میں پہنچ جانے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب بھی ملے گا اور اس کی برکت سے مسجد میں جلد بازی کی نَوْبت ہی نہیں آئے گی *دِل میں خوفِ خُدا بڑھائیے! خصوصاً مسجد کی بےادبی کے دُنیوی و اُخْرَوِیْ وَبَال کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھئے! *فضول گوئی اور ہنسی مذاق کی عادَت بہت نقصان دہ ہے، اسے چھوڑ دیجئے!
نوٹ: مسجد کے آداب اور اس بارے میں تفصیلی احکام و مسائِل سیکھنے کے لئے *. شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami