Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

اچھا گزرے گا * صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا * شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا * ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی * اولیائے کرام کی رُوحانی توَجُّہ ملے گی * ایمان تازہ ہو گا * ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی * ایک بڑی برکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی * حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔([1])

ویزے مل گئے

ایک اسلامی بھائی تقریباً 14 سال سے بیرونِ ملک میں ہیں جہاں اُن کااپنا کاروبار ہے،اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں،مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔خیر اُنہوں نےہِمَّت کر کےایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نے اُنہیں شجرۂ قادریہ عطاریہ سے شجرۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نےشجرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلا ناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ پڑھنےکی بَرکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھا،حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے مِل گئے۔

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکل کُشا کے واسِطے           کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے


 

 



[1]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:420، حدیث:3957۔