Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

عمامہ شریف کی سنتیں اور آداب

2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (1):عمامے کے ساتھ نماز10ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔([1])(2):عمامہ باندھوتمہارا حلم بڑھے گا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! عمامہ کھڑے ہو کر باندھئے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنئے* جس نے اس کا الٹ کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھا اور پاجامہ کھڑے ہو کر پہنا) وہ ایسے مرض میں مبتلا ہو گا جس کی دوا نہیں(یعنی طبیبوں کو دوا کا علم نہیں)*عمامہ باندھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئےایک بھی اچھی نیت نہیں ہوئی تو ثواب نہیں ملے گا* مناسب یہ ہے کہ عمامے کا پہلا پیچ سر کی سیدھی جانب جائے*اللہ پاک کے آخری رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک عمامے کا شملہ عموماًپُشت(یعنی مبارک پیٹھ) کے پیچھے ہوتا اور کبھی کبھی سیدھی جانب، کبھی دونوں کندھوں کے درمیان2شملے ہوتے* الٹی جانب شملہ لٹکانا خلافِ سنّت ہے* عمامے کے شملے کی مقدار کم از کم 4اُنگل اور زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً)ایک ہاتھ (بیچ کی اُنگلی کے سرے سے لے کر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتاہے) *عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے* مِرْاٰ ت شریف میں ہے: عِمامہ کھڑے ہو کر باندھنا سنّت ہےمسجد میں باندھے یا کہیں اور*عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ 6گز سے زیادہ اور اس کی بندش گنبد نُما ہو۔([3])

مختلف سنتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِ اہلسنّت


 

 



[1]...مسندالفردوس، جلد:2، صفحہ:406، حدیث:3805۔

[2]...مستدرک، کتاب اللباس، جلد:5، صفحہ:272، حدیث:7488۔

[3]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:54-56ملتقطاً۔