Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

والے ہیں، اسی طرح آپ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے والے بھی ہیں، آپ نے آج کے دور میں قرآنِ کریم کی بہت بڑے پیمانے پر خدمت کا شرف پایا ہے۔

الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت مدنی مذاکروں میں، بیانات میں، دُعاؤں کے ذریعے قرآنِ کریم پڑھنے، یاد کرنے، اس کی تِلاوت کی سعادت پانے اور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دِلاتے رہتے ہیں۔ آپ کی ترغیب پر دُنیا بھر میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگ رہے ہیں، آپ ہی کی ترغیب پر دُنیا بھر میں اب تک بچوں اور بچیوں (Boys & Girls)کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں تقریباً12 ہزار 699 مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار 729بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے(نوٹ اس رپورٹ میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز، گرلز بھی شامل ہیں۔)آپ ہی کی ترغیب پر دُنیا بھر کی ہزارہا مسجدوں میں تفسیر سننے سُنانے کے حلقے روزانہ کی بنیاد پر لگتے ہیں، جن میں تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھی اور سُنی جاتی ہیں۔ الحمد للہ! آپ ہی کی ترغیب پر لاکھوں حافِظ بنے،ہزاروں عالِم بنے اور ہزاروں قارِی اور مُدَرِّس (یعنی قرآن پڑھانے والے) بن گئے۔

قرآن سمجھنے اور سمجھانے کی ترغیب

اے عاشقانِ امیرِ اہلسنّت! آج کے دور میں امیر ِ اہلسنت نے جو قرآنِ کریم کی خدمت کی ہے، اسی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ صِرْف قرآنِ کریم پڑھنے کی نہیں بلکہ اسے سمجھنے کی بھی ترغیب دِلاتے ہیں۔ قرآنِ کریم کا سب سے معتبر ترجمہ، جس کے بارے میں عُلَمائے کرام نے فرمایا کہ یہ ترجمہ قرآنِ کریم کی عین رُوح کے مطابق ہے، اس میں شانِ خُدا کا اَدَب