Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Quran Se Mohabbat

جو صحبت میں تری آئے وہ عشق مصطفے پائے                   میرے محسن تری مجلس تری صحبت کا کیا کہنا

یہاں پر ایک شمع دل سے لاکھوں دیپ جلتے ہیں                  ضیائی قادری درویش کی برکت کا کیا کہنا

شعور و علم و آگاہی ملے جس سے مسلماں کو         ترے پیارے نظام علم اور حکمت کا کیا کہنا

جسے تم پیار سے دیکھو تمہارا دل سے شیدا ہو    محبت بانٹنے والی تری فطرت کا کیا کہنا([1])

(2):امیرِ اہلسنّت اور قرآن پر عمل

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرناواقعی بہت فضیلت والا کام ہے، پِھر اس سے بھی زیادہ فضیلت والا کام قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرنا ہے۔ یہ بہت سادہ سی بات ہے،قرآنِ کریم یقیناًکتابِ برکت بھی ہے، اس کے ذریعے ہم برکتیں بھی لیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ کتابِ ہدایت اور کتابِ عَمَل بھی ہے، جب تک ہم اس پر عمل نہیں کریں گے، اس وقت تک ہدایت کیسے مِل سکے گی؟ اس لئے قرآنی تعلیمات پر عَمَل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اب ہم جب شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت کی سیرتِ پاک کودیکھتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ نے قرآنی تعلیمات کو بہت گہرائی کے ساتھ اپنایا اور اپنی زندگی میں نافِذ کر رکھا ہے، آپ ایک طرف قرآنِ کریم کو پڑھتے جائیں، دوسری طرف امیرِ اہلسنّت کی سیرت کو دیکھتے جائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! قرآنی تعلیمات کی عملی تصویر امیرِ اہلسنّت کی سیرت میں نظر آئےگی۔ مثال کے طور پر *قرآنِ کریم تقویٰ کی تعلیم دیتا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت متقی ہیں *قرآنِ کریم نیکی کی ترغیب دیتا ہے، الحمد للہ! امیرِ اہلسنّت قدم قدم پر نیکیاں کرتے نظر آتے ہیں *قرآنِ کریم ذِکْرُاللہ کا سبق دیتا ہے، امیرِ اہلسنّت کا


 

 



[1]...مناقب عطار، صفحہ:13۔