Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

فرمایا:حبشہ کا رہنے والا ہے،اور آپ نے اس کے رونے کو پسند فرمایا۔ جبریل امین علیہ السّلامنے فرمایا: اللہ پاک فرماتا ہے:مجھے اپنے عزت و جلال کی قسم! میرا جوبندہ دنیا میں میرے خوف سے روئے گا، میں اسے جنت میں ضرور ہنساؤں گا۔([1])

(3):رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:جب مؤمن کا دل اللہ پاک کے خوف سے لرزتا ہے تو اس کی خطائیں اس طرح جھڑتی ہیں جیسے خشک درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں۔

(4):سرور ِعالم، نُورِ مُجَسَّم نے فرمایا:اللہ پاک فرماتا ہے:مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم !جو دنیا میں مجھ سے ڈرتا رہا میں بروزِ قیامت اسے امن میں رکھوں گا ۔([2])

خوفِ خدا ہدایت کا ذریعہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو!دِلوں میں خوفِ خُدا،خوفِ آخرت بڑھانا قرآنِ کریم کے بنیادی مقاصِد میں سے ایک اَہَم مقصد ہے۔یہ بھی قرآنِ کریم کی نِرالی حکمت ہے کہ قرآنِ کریم زِندگی بدلنے، ایک فرد، ایک معاشرے اور ایک قوم میں مثبت انقلاب برپا کرنے کے لئے دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھاتا ہے، پھر جب دِلوں پر خوفِ خُدا غالِب آ جاتا ہے تو معاشرہ خود بہ خود درست رستوں کا مُسَافِر بن جاتا ہے۔

اگر میں بادشاہ ہوتا تو...!!

آج قرآنِ کریم کی اس حکمت کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ واقعی


 

 



[1]... شعب الایمان،باب فی الخوف من اللہ ،جلد:1،صفحہ:489،حدیث:799۔

[2]... شعب الایمان،باب فی الخوف من اللہ ،جلد:1،صفحہ:491-483،حدیث:803-777۔