Share this link via
Personality Websites!
جلد رخصت کا وقت آگیا ہے ہائے تڑپا کے رمضاں چلا ہے
اشک آنکھوں سے اب بِہ رہے ہیں ہجر کا غم جو ہم سہ رہے ہیں
وہ دِلِ غمزدہ جانتا ہے ہائے تڑپا کے رمضاں چلا ہے
کر کے تقسیم بخشش کی اَسناد آہ! رنجیدہ دِل کرکے تُو شاد
سب کو روتا ہوا چھوڑتا ہے ہائے تڑپا کے رمضاں چلا ہے([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ابھی چند دِن باقی ہیں،یہ مُبارَک گھڑیاں جلد ہی ختم ہو جائیں گی ان مُبارَک لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے *خوب توبہ و استغفار کر لیں *جتنا ہو سکے نیکیاں کر لیں *اپنے وقت کو ذِکْرِ اِلٰہی میں گزار لیں *درودِ پاک سے اپنے دل روشن کر لیں کہ زندگی میں دوبارہ ماہِ رمضان نصیب ہو گا یا نہیں ، اس کی ہمارے پاس کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
الٰہی! رہ گئے رمضاں کے آخِری روزے
رہائی نارِ جہنّم سے ہو عطا یارَبّ!
اِلٰہی! رِہ گئیں رمضاں کی آخِری گھڑیاں
کرم سے بخش بھی دے ہم کو یَاخُدا! یَارَبّ!([2])
اللہ پاک ہمیں ان مبارک لمحات کو غنیمت جاننے اور ان میں خوب نیکیاں کر کے بخشش کا سامان کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami