Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

اسی طرح صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کے ایک سے ایک واقعات ہے، اللہ پاک صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کے صدقے ہمیں بھی سنتیں  سیکھنے دِیوانہ وار سُنتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                         صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دِل و دِماغ کے گُنَاہ بھی جھڑ جاتے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ  کا واقعہ سُنا، آپ نے وُضُو فرمایا، پھر مسکرائے اور ایک حدیثِ پاک بیان کی کہ جب آدمی وُضُو کرتا ہے تو چہرہ دھونے سے چہرے کے اور ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے اور سر کا مسح کرنے سے سر کے اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گُنَاہ جَھڑ جاتے ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ!معلوم ہوا؛وُضُو گُنَاہ دھونے کا نسخہ ہے۔مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمدیار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ علیہ اسی مفہوم کی ایک حدیث شریف کے تحت فرماتے ہیں:خیال رہے!یہاں صِرْف اِنْ اَعْضا (یعنی چہرہ،ہاتھ،سَر اور پاؤں) کے گُنَاہوں کی ہی معافی مراد نہیں بلکہ وُضُو کی برکت سے سارے یہاں تک کہ دِل و دِماغ کے گُنَاہ بھی معاف ہو جاتے ہیں۔([1])مفتی صاحِب  رَحمۃُ اللہِ علیہ مزید فرماتے ہیں:یہاں گُنَاہ سے گُنَاہِ صغیرہ مراد ہیں کیونکہ گُنَاہِ کبیرہ تَوبہ کے بغیر اور بندوں کے حقوق صاحِبِ حق کی معافی کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ مطلب یہ ہے کہ جو شخص اچھا وُضُو کیا کرے، اس کے سارے اَعْضا


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ،جلد:1 ،صفحہ: 297 بتغیر قلیل ۔