Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

جائے *اے میرے بندو!پاؤں دھویا کرو تاکہ تمہارے پاؤں میں جہنّم کی بیڑیاں نہ پڑیں، نہ پُل صراط پر تمہارے قدم ڈگمگائیں بلکہ تم آرام سے پُل صراط پار کر کے جنّت میں داخِل ہوجاؤ!([1])

اے عاشقانِ رسول! ہم نے سُنا وُضُو کی کیسی عظیم برکتیں ہیں، وُضُو کرنے سے گُنَاہ جھڑتے ہیں،*اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!روزِ قیامت اعمال نامہ سیدھے ہاتھ میں ملے گا *چہرہ سیاہ نہیں ہو گا بلکہ نُور سے چمکتا رہے گا * پُل صراط پر ثابت قدمی نصیب ہو گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!جنّت میں داخلہ نصیب ہو گا۔

لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم با وُضُو رہنے کی عادَت بنائیں۔ ہم سُستی کر جاتے ہیں، کاش! ہم یہ سُستی مٹائیں، وُضُو کرنے میں چستی دِکھائیں، جب وُضُو ٹوٹے،جلد ہی دوبارہ وُضُو بنا لینے کی عادَت اپنائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!یہ عارضی مشقت روزِ قیامت آسانیاں  ملنے کا ذریعہ بن جائے گی۔ آئیے! مزید ترغیب کے لئے وُضُو کے فضائِل پر اَحادیث سنتے ہیں:

وُضُو کے فضائل پر 3احادیث

 (1):حضرت ثوبان رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:اللہ پاک کے آخری نبی ،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: سیدھے رہو مگر تم یہ کر نہ سکو گے اور جان رکھو کہ تمہارا بہترین عمل نَماز ہے اور وُضُو کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے ۔([2]) (یعنی ہمیشہ باوضو رہنایاہمیشہ صحیح وضو کرنا کامل مؤمن کی پہچان ہے۔) (2):مدینے کے تاجدار ،مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت


 

 



[1]...سلوۃ العارفین،باب فضیلۃ الوضوء، صفحہ:  171۔

[2]...ابنِ ماجہ، کتاب الطہارۃ وسننھا، باب المحافظۃعلی الوضوء، صفحہ:58، حدیث: 277۔