Book Name:Ba Wazu Rehne Ke Fazail

چھوڑتا ،  اگر میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے  حال سے کسی امر(کام) کو چھوڑ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ میں سنّت سے منہ پھیرنے والا ہو جاؤں گا۔([1])

* مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہنے فرمایا:جب سے میں نے سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو بغیر چھنے آٹے کی روٹی کھاتے دیکھا تو اس کے بعد کبھی بھی میرے لئے چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں بنائی گئی ([2])    * مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ نے ایک دِن بکری کی دستی کا گوشت منگوایا اور مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر کھا لیا، پھر تازہ وُضُو کئے بغیر نماز ادا کی، پھر فرمایا: ایک دِن رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اسی مقام پر بیٹھ کر بکری کی دستی کا گوشت کھایا تھا، پھر اسی طرح کیا تھا، لہٰذا میں نے بھی آپ کی ادا کو ادا کیا۔([3])  *ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عمر  رَضِیَ اللہُ عنہما مَکَّةُ المُکَرَّمَه جا رہے تھے، راستے میں ایک درخت آیا، آپ نے جان بوجھ کر اس کی شاخوں میں اپنا عمامہ شریف الجھایا، پھر رُک کر اسے چھڑایا اور آگے چل دئیے۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: ایک بار رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یہاں سے گزرے تو اس درخت کی شاخوں نے آپ کا عمامہ شریف محبّت سے تھام لیا تھا (یعنی عمامہ مبارک شاخ سے اٹک گیا تھا) اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رُک کر  اپنا عمامہ شریف چھڑایا تھا (بس میں اسی ادا کو ادا کر رہا تھا)۔([4])


 

 



[1]...بخاری ،کتاب : فرض الخمس، باب فرض الخمس، صفحہ: 793، حدیث : 3093۔

[2]...طبقات ابن سعد ،ذکر طعام رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ...الخ،جلد:1 ،صفحہ :301   ۔

[3]... مسندِ  امام احمد ، جلد: 1، صفحہ: 198، حدیث: 449۔

[4]...نور الایمان بزیارۃ آثار حبیب الرحمٰن ،صفحہ:15۔