Share this link via
Personality Websites!
ریشہ حلق میں چلا گیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ([1])
یہ بھی یاد رکھئے! کہ یہ مسئلہ صِرْف مسواک سے متعلق ہے، ٹوتھ پیسٹ کی جہاں تک بات ہے تو اس سے عُلَمائے کرام منع ہی فرماتے ہیں کہ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ نہ کی جائے۔ کیونکہ ٹوتھ پیسٹ کے باریک ذرّے حلقے سے اُترنے کا بہت خدشہ ہوتا ہے، اگر خدانخواستہ اس کے ذرّات حلق سے اُتر گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَامُؤَخِّرُ
جو کوئی ہر روز یَامُؤَخِّرُ 1سو بار پڑھ لیا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کے سب کام پورے ہوں گے۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami