Share this link via
Personality Websites!
بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں*موبائل آن ہونے پر جنتی بار درود شریف پڑھا جائے گا اس کی تعداد خود بخود درج ہوتی رہے گی * آپ اپنی مرضی سے درودِ پاک کی آواز (volume) کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں *اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ہمیں یومیہ اپنے درودِ پاک والے نیک عمل کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔آج ہی اس منفرد ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈاون لوڈ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: مونچھیں کٹواؤ داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([2])
پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے * ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مُبارَک ہمیشہ ایک مٹھی کی مقدار رہتی تھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami