Book Name:Jhoot Ki Tabah Kariyan

اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صلَّی اللہ علیہ وسلَّم مگر نہلانے کے بعد کفن پہنانے سے پیشتر کلمے کی اُنگلی سے لکھیں روشنائی (INK) سے  نہ لکھیں۔ (بہارشریعت، ۱/۸۴۸) * قَبْر سےمیِّت کی ہڈّیاں باہَر نکل پڑیں تو اُن ہڈّیوں کو دَفن کرنا واجِب ہے۔(فتاویٰ رضویہ،۹/ ۴۰۶ماخوذاً)  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

                             دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کے حلقوں میں شیڈول کےمطابق” مسجد میں داخل ہونے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعا یہ ہے:

مسجدمیں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ، ترجمہ:اےاللہ پاک! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ (خزینۂ رحمت،ص85)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

                   آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ