Book Name:Jhoot Ki Tabah Kariyan

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 38 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! سچ بولنے کی عادت بنانے، جھوٹ سے جان چھڑانے، نیک اعمال کا پابند بننے اور گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر اور ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 38 یہ ہے کہ” کیا آج آپ جھوٹ بولنے، غیبت و چغلی کرنے / سننے سے بچے؟“ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت سے ہم جھوٹ ، غیبت اور چغلی جیسے بڑے بڑے گناہوں سے بچ سکتے ہیں۔ لہذا ”72 نیک اعمال“ کا رسالہ بھرنے کی عادت بنالیجئے۔ یہ ”72 نیک اعمال“ بہت سے نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہت زبردست نسخہ ہے۔

شعبہ کفن دفن

پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ايك  شعبہ کفن دفن بھی ہے، اس شعبہ کے ذِمہ،شریعت اور مدنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کار کے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ شعبہ کفن دفن کے تحت وقتاً فوقتاً ،ملک و بیرونِ ملک میں تربیتی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ شعبہ کفن دفن کے تحت تِیجے، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع کی بھی ترکیب کی جاتی ہے، اس موقع پر اس