Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودِپاک کی کثرت کی جاتی ہے اوریہ نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودبھیجنےکامہینا ہے۔(غنیۃ الطّالبین،مجلس فی فضل شہر شعبان، ۱/۳۴۲)

ایک روايت میں ہے:جوشخص شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں روزانہ سات سو(700) مرتبہ نبیِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرودِ پاک پڑھے گا تواللہ پاک کچھ فرشتے مُقَرَّر فرمائے گا جو اِس کے دُرودِ پاک کوسركارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہِ اقدس میں پہنچائیں گےاوراس كی وجہ سےحُضورانور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مُبارک خوش ہوگی،پھر اللہ  پاک اُن فرشتوں کوحکم دے گا کہ اِس شخص کیلئے قیامت تک مغفرت کی دُعاكرتےرہو۔

(القول البدیع، الباب الخامس  في الصلاة عليه في اوقات مخصوصة، الصلاة عليه في شعبان،ص۳۹۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!چونکہ یہ مہینا ہمارے آقاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اوردُرودِپاک پڑھنے کا مہینا ہے،تو آئیے!اسی مُناسَبت سے آج ہم دُرودوسلام کے  فضائل سنتے ہیں،چنانچہ

جہنم سے آزادی کا پروانہ

حضرت سَیِّدمحمودکُردیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہارشادفرماتےہیں:میری والدۂ مَاجدہ نے  بتایا کہ  اُن کے والدِ ماجد(یعنی حضرت سیِّد محمود کُردیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نانا جان)جن کا نام محمدتھا،انہوں  نے مجھے وَصِیَّت کی تھی کہ جب میرا اِنتقال ہوجائے اور مجھے غُسل دےدیا جائے تو چھت سے میرے کفن پر ایک ہرے رنگ کا چھوٹا سا خط گِرے گا جس میں  لکھا ہوگا ’’ھٰذِہٖ بَرَاءَ ۃُ مُحَمَّدِنِ العَالِمِ بِعِلْمِہٖ مِنَ النَّار یعنی  محمدجو عالِم ہے،اسے  عِلْم کے سبب دوزخ سے چھٹکارا مل