Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے۔ (درمنثور، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶،  ۶/ ۶۵۴،  ملخصًا) *دُرُودِ پاک گُناہوں  کا کَفَّارہ ہے۔(جلاء الافہام، ص۲۳۴)  * صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹) * دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں۔ * بیماریوں سے شِفاء حاصل ہوتی ہے۔ *خوف دُور ہوتاہے۔*ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ * دُشمنوں پر فَتْح حاصل ہوتی ہے۔ * دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ *سَکَرَات ِموت میں  آسانی ہوتی ہے۔ *دُنیا کی تَباہ کارِیوں  سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔ * تنگدستی دُور ہوتی ہے۔* بھولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*گھر سے نکلتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”گھر سے نکلتے  وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ ۔

ترجَمہ: اللہ ! کے نام سے میں نے اللہ پر بھروسا کیا ،گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے ۔ (مدنی پنج سورہ، ص205)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60