Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

نے ارشادفرمایا:جس شخص نے یہ دُرُود شریف پڑھا:’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃ‘‘تو اس کیلئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔(معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،۵  / ۲۶،حدیث :۴۴۸۰ )

نیک عمل نمبر 8 کی ترغیب

سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول!آپ نےسُنا  کہ دُرودِ پاک  کس قدر مختصر اور عظیمُ الشان عمل ہے مگر اس کاثواب کتنا بہترین ہے کہ اس کی بَرَکت سے حضور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت واجب ہوتی ہے،لہٰذا شفاعتِ مُصْطَفٰے کا حق دار بننے کے لئے دُرودِ پاک کی کثرت کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی   دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے   دینی ماحول میں مختلف مواقع پر  دُرودِ پاک کی ترغیب دلائی جاتی ہے اور دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب تو  ”72 نیک اعمال“  میں بھی شَامل ہے، چنانچہ”72 نیک اعمال“ میں ایک نیک عمل نمبر 8 یہ ہے کہ ”کیا آج آپ نے کم از کم  313 بار درود شریف پڑھا؟ اس نیک عمل پر اگر ہم عمل کریں تو ہم درود و سلام پڑھنے کے عادی بن جائیں گے۔ لہٰذا دُرودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے  نیک اعمال پر عمل کیجئے،دُرودوسلام کے فضائل پڑھتےرہیے،نہ پڑھنے کی وعیدیں بھی ذہن نشین رکھئے،ہمیشہ اپنے پاس ایک عدد تسبیح ضرور رکھئےجس کے ذریعے روزانہ ایک مخصوص تعداد میں دُرود شریف پڑھتے رہیے۔ اس کے علاوہ فارغ وَقْت میں  بھی فُضول باتوں میں مشغول رہنے کے بجائے ذِکْر و دُرود کی عادت بنائیے۔ان تمام اچھی عادتوں کو اپنانے کیلئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر اس کے شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دِیجئے اوردُنیا و آخرت کی برکتوں سے حصّہ لیجئے۔