Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

شعبہ رابطہ بالعلما

شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہلسنّت، حضرتِ علّامہ مَوْلانا محمد اِلیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سُنّی عُلَما سے مَحَبَّت کے نتیجے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک شُعْبہ بنام ”شعبہ رابطہ بِالْعلما“ بھی قائم کیا ہے۔تاکہ اس کے ذریعے سُنّی عُلمائے کرام (ائمہ مساجد، خطبا، مُدرسین) کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی دِینی خِدمات سے آگاہ کیا جائے، ان سے تعلُّقات اُستُوار کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کیا جائے اور ان سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مُعاوَنت حاصل کی جائے۔ اور اُن کی دُعائیں لی جائیں اور سُنّی مَدارس وجامعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترکیب بنائی جائے۔

  ذکرودرود کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!ذکر و درود کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: اپنے رب کا ذکر کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مُردہ کی طرح ہے۔ ( بخاری، کتاب الدعوات،  ۴/۲۲۰، حدیث:۶۴۰۷)(2)فرمایا:بروزِ قیامت لوگوں میں  سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔(تِرمِذی، ۲/۲۷، حدیث:۴۸۴ ) *ذکر اللہ ہمیشہ ہی غذاء روحانی ہے ۔*بعض اولیاءاللہ نے تین تین سال تک پانی نہیں پیا مگر زندہ رہے کیسے ذکر اللہ کی برکت ہے۔(مرآۃ المناجیح،۷/۳۲۰ملخصاً) *ذکرُ اللہ کی کثرت کرو،اللہتعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔ (اعرابی کے سوالات اور