Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

عربی آقا کے جوابات،ص۳)*حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَامکا فرمان ہے:مرغ کہتا ہے: اُذْکُرُوا اللہَ یَا غَافِلِیْن یعنی اے غافلو!اللہ کا ذکر کرو۔(فیض القدیر،۱ /۴۸۸،تحت الحدیث: ۶۹۵) (ایضاً، ص۳۹) * دُرُودِپاک ایسا عمل ہے کہ خود رَبُّ الْعِزَّت  بھی کرتاہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۷) *اگر کوئی کام ایسا ہے جو اللہ پاک کا بھی ہو، مَلائکہ بھی کرتے ہوں  اور مسلمانوں  کو بھی اُس کا حُکم دیا گیا ہوتو وہ صِرف اور صرف آقائے دوجَہان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۲۰)*اللہپاک کا دُرُود ہے رَحمت نازِل فرمانا، جبکہ فِرِشتوں  کا اور، ہمارا دُرُود دُعائے رَحمت کرنا ہے۔(گلدسۃ درود و سلام، ص۲۱)

( اعلان :)

ذکر و درود کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

 میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اللہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود