Share this link via
Personality Websites!
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلمِ دین عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، فیس بُک(Facebook)، اِنسٹا گرام(Instragram)، واٹس ایپ(Whats App)، ٹوئٹر (Twitter) اور یوٹیوب (Youtube) وغیرہ پر دعوتِ اسلامی کے مُختلف پَیْجِز (Pages) بنے ہوئے ہیں، ویب سائٹس (Websites) بھی ہیں، جن کے ذریعے قُرآن وسنّت کا پیغام عام کیا جا رہا ہے، دعوتِ اسلامی کا I.T ڈیپارٹمنٹ مختلف اپیلی کیشنز بناتا ہے، مثلاً تفسیر صِراطُ الجِنان موبائل اپیلی کیشن: اس اپیلی کیشن کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قُرآن سے سِینہ روشن کر سکتے ہیں، اِسی طرح بہارِ شریعت موبائل اپیلی کیشن؛ جس کے ذریعے دِینی مسائِل پڑھے اور سیکھے جا سکتے ہیں، ایسے ہی کئی اپیلی کیشنز ہیں۔
اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عنایت ہے یہ دعوتِ اسلامی
اسلام کی تعلیمات اور دین کے احکامات سِکھلاتی شریعت ہے یہ دعوتِ اسلامی
سرکار کی دُکھیاری اُمّت کی ہے خیر اَندیش اور خادمِ مِلّت ہے یہ دعوتِ اسلامی([1])
آئیے! ہم سب مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے کے اِس عظیم کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کراللہ و رسول کو خوش کر کے جنّت کے حق دار بنیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو! ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami