Share this link via
Personality Websites!
دُرست تَلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے * اِسی طرح جامعۃُ المدینہ: یہاں طلبہ و طالِبات کو درسِ نظامی (یعنی عالِم و عالِمَہ کورس) کروایا جاتا ہے اور دیگر علومِ دِیْنِیَہ سکھائے جاتے ہیں * فَیْضان آن لائِن اکیڈمی؛ جس میں حِفظ و ناظِرَہ قُرآنِ کریم، درسِ نظامی (عالِم کورس)، 30 سے زائد آن لائن کورسِز (اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو کروائے جاتے ہیں) اور دیگر عُلومِ دِینیہ آن لائن سکھائے جاتے ہیں * ہفتہ وار سُنّتَوں بھرا اِجْتماع: ہر جمعرات کو مُلک و بیرونِ مُلک مختلف شہروں میں ہفتہ وار اِجْتماع ہوتا ہے، جس میں تِلاوت، نَعت اور بیان کے ساتھ ساتھ آخِر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگتے ہیں، جن میں مختلف مَوضُوعات پر عِلْمِ دین سکھایا جاتا ہے، ہفتہ وار اجتماع عِلْمِ دین سیکھنے اور ظاہِری باطِنی اِصْلاح کا بہترین ذریعہ ہے * ہفتہ وار مدنی مُذاکَرہ: شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے کی رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live)مَدَنی مُذاکَرہ فرماتے (یعنی دُنیا بھر سے عاشِقانِ رسول کے سوالوں کے جوابات عطا فرماتے) ہیں، اللہ پاک کے فَضْل سے مدنی مُذاکَرہ شریعت و طریقت، عِلْمِ ظاہِر و عِلْمِ باطِن سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے * 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے: دَرْس۔ عاشِقانِ رسول مسجِدُوں میں درس دیتے ہیں، اس سے بھی عِلْمِ دین عام ہوتا ہے، اِسی طرح گلیوں، بازاروں، سکول، کالِج وغیرہ میں چوک درس بھی ہوتا ہے، وہ لوگ جو مسجد کی حاضِری سے محروم رہتے ہیں یا کسی وَجہ سے مسجد میں دَرْس سُنْنے سے محروم رہتے ہیں، چوک دَرس کی بَرَکت سے اُن تک بھی عِلْمِ دین پہنچتا ہے * 12 دینی کاموں سے ایک دینی کام ہے: تفسیر سُنْنَے سُنانے کا حلقہ، عاشِقانِ رسول نمازِ فجر کے بعد مساجِد میں حلقہ لگاتے ہیں، اس میں تفسیر صِراطُ الجِنان سے 2 صفحات ترجَمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے سُنْنے کی ترکیب ہوتی ہے، دَرْس بھی ہوتا ہے اور اَوْراد و وَظائِف بھی پڑھے جاتے ہیں * مدنی قافِلہ: عِلْمِ دین
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami