Share this link via
Personality Websites!
ہیں، اس کے بعد دُعا پڑھنا واجب ہے۔ اس موقع پر ہم کوئی بھی دُعا (عربی میں) پڑھ لیں تو واجِب ادا ہو جائے گا۔ البتہ! خاص دُعائے قنوت (یعنی اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ والی دُعا) پڑھنا سُنّت ہے۔([1]) ہمارے ہاں اس تعلق سے کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ جنہیں دُعائے قنوت نہیں آتی، وہ پریشان ہو رہے ہوتے ہیں کہ ہم وِتْر کیسے ادا کریں، ان کے لئے عرض ہے کہ اس جگہ کوئی بھی دُعا پڑھ لی جائے یا 3 مرتبہ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِی ہی پڑھ لیں، تب بھی واجِب ادا ہو جائے گا۔([2]) اس کے ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھئے! کہ اسی کی عادَت بنا لینا اور اَصْل جو دُعائے قنوت ہے اسے یاد ہی نہ کرنا یہ دُرُست نہیں کیونکہ وِتْر میں اس مقام پر خاص وہی دُعائے قنوت یعنی اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ والی دُعا پڑھنا سُنّت ہے۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا وَاسِعُ
جس کو بچھو کاٹ لے وہ 70 بار یَا وَاسِعُ پڑھ کر دم کرے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زہر اثر نہ کرے گا۔([3]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami