Share this link via
Personality Websites!
کلمہ پڑھنے والے ہیں، ہم نے ان تینوں عیبوں سے بچنا ہے،اگر یہ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رحمت کے حق دار بنیں گے، دِل روشن ہو گا، دِل میں نُورِ ایمان اُترے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو دِل سیدھے رستے پر رہے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے:( Dar-ul-Ifta Ahlesunnat) (دارالافتاء اہلسنت)۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، اس موبائل ایپلی کیشن میں2-مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں2- احکامِ تجارت2-فرض علوم کورس 2- اور تجارت کورس بھی اس ایپلی کیشن میں شامِل ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: نمازِ عشا کے وتر میں مَعْرُوف دُعائے قنوت ہی پڑھنا سُنّت ہے۔
وضاحت: یہ مسئلہ ذرا وضاحت طلب ہے، تَوَجُّہ کے ساتھ سمجھ لیجئے! نمازِ وِتْر کی تیسری رکعت کے قیام میں، قراءَت کے بعد جب ہم تکبیر کہہ کر ہاتھ اُٹھا کر دوبارہ باندھتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami