Share this link via
Personality Websites!
گی * رمضان المبارک کے روزے بھی پُورے رکھیں گے * زکوٰۃ فرض ہوتی ہے تو وہ بھی پُوری پُوری ادا کر دیں گے * چہرے پر سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا یعنی داڑھی شریف بھی پُوری ایک مٹھی سجائیں گے * فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے سننے کی بجائے مدنی چینل کے عِلْمِ دین سے بھر پُور پروگرامز دیکھا کریں گے * نعتیں سُنا کریں گے * تِلاوت کیا اور سُنا کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
تَوبہ و استغفار اچھی زِندگی کا ذریعہ ہیں
اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗؕ-وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ(3) (پارہ:11، ہود: 3)
ترجمہ کنزُ العرفان:اور یہ کہ اپنے رَبّ سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کروتو وہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہت اچھا فائدہ دے گا اور ہر فضیلت والے کو اپنا فضل عطا فرمائے گا اور اگر تم منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔
تفسیر صراط لجنان میں ہے: اس آیت میں فرمایا گیا کہ نبئ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم لوگوں کو حکم دیں کہ اے لوگو! اپنے گزشتہ گُنَاہوں کی معافی مانگو اور آئندہ گُنَاہ کرنے سے توبہ کرو! جس نے اپنے گُنَاہوں سے پکی توبہ کی اور اِخْلاص کے ساتھ اپنے رَبِّ کریم کا عبادت گزار بندہ بن گیا تو اللہ پاک اسے کثیر رِزْق اور وُسْعَتِ عیش عطا فرمائے گا اور وہ امن و راحت والی زِندگی گزارے گا، اس سے اللہ پاک راضی ہو گا۔ اور جو توبہ نہ کرے، کفر اور گُنَاہوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami