Share this link via
Personality Websites!
ہونے سے لے کر دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمانے تک تقریباً 23 سال کا عرصہ ( Period ) ہے ، ان 23 سالوں میں حضرت جبریل علیہ السَّلام 24 ہزار مرتبہ بارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوئے ، اگراس کی ہم اَوْسط تعداد ( Average ) نکالیں تو روزانہ کم و بیش 6 سے 7 مرتبہ حاضِری بنتی ہے ، اب غور فرمائیے ! کہاں سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی... ! ! ہزاروں سال کا سَفَر... ! ! حضرت جبریل امین علیہ السَّلام وہاں سے محبوبِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں بار بار حاضِر ہوا کرتے تھے۔
بار بار آتے تھے جبریلِ امیں اس قدر مرغُوب تھا کوئے حبیب ( [1] )
جبریل علیہ السَّلام پر کرم نوازیاں
پیارےاسلامی بھائیو ! یہ تو تھی حضرت جبریل علیہ السَّلام کی بارگاہِ رسالت میں حاضِری کی کیفیت... ! ! اب آپ کو اس کا صِلہ کیا مِلا ؟ محبّتِ رسول کے صدقے ، خدمتِ رسول کے صدقے ، بارگاہِ رسالت میں بار بار حاضِری کے صدقے آپ پر کرم نوازیاں کیا کیا ہوئیں ؟ سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
پائے جبریل نے سرکار سے کیا کیا القاب
خُسْرَ وِ خیلِ مَلَک ، خادِمِ سلطانِ عرب ( [2] )
وضاحت : یعنی حضرت جبریل امین علیہ السَّلام نے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کیسے کیسے اعلیٰ لقب پائے کہ اسی در کی غُلامی کے صدقے آپ فرشتوں کے سردار کہلائے اور اسی در کی خِدْمت کی بدولت آپ کو خادِمِ سلطانِ عرب ہونے کا شرف بھی مل گیا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami