Share this link via
Personality Websites!
بلیات ( Calamities ) وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب ( Motivation ) بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں :
( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی )
مسئلہ : مُقَدَّس نام والا بیج لگا کر بیتُ الخلا جانا مکروہ و بےادبی ہے
وضاحت : ربیع الْاَوَّل شریف کا مہینا ہے ، عموماً عاشقانِ رسول نے نعلین شریف والے ، خانہ کعبہ ، گنبدِ خضراء کے نقش یا مختلف تحریروں والے بیج لگائے ہوتے ہیں ، یاد رکھئے ! ایسے بیج لگا کر بیتُ الخلاء میں جانا مکروہ و بےادبی ہے۔ ( [1] ) ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی انگوٹھی مبارک پر مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ لکھا ہواتھا ، ترمذی شریف میں ہے : جب پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بیت الخلا میں جاتے ، تو اپنی انگوٹھی مبارک ( Ring ) اتار دیا کرتے تھے۔ ( [2] )
لہٰذا یاد کے ساتھ اس بات کا لحاظ کیا جائے ، مُقَدَّس ناموں والے ، نعلینِ پاک ، گنبدِ خضراء وغیرہ والے بیج لگانا بالکل جائِز ہے مگر جب بھی بیت الخلاء میں جانا ہو تو اس طرح کے بیج کو اُتار کر کسی مُنَاسب جگہ رکھ لیجئے ! اگر ضائِع ہونے کا خطرہ ہو تو جیب ( Pocket )
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami